بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے معاملے کا نوٹس لے لیا، ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی بھی گرفتار ہوں گے۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں فیملیز کی جانب سے واقعے کو رپورٹ نہیں کیا گیا، ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا بھیجا گیا ہے، بائیک پر نظر آنے والے نمبر کو بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدعی بن رہی ہے، ملزمان کے خلاف کارروائی ہو گی۔