کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی نقول لینے سے انکار پر ملزم ارمغان پر برہمی کا اظہار کیا۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے میں جیل حکام نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت ملزم ارمغان نے مقدمے کی نقول لینے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزم ارمغان سے سوال کیا کہ مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے؟
ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ جب تک میرا وکیل موجود نہیں ہو گا میں مقدمے کی نقول نہیں لوں گا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو ملزم ارمغان نے قتل کر دیا تھا، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں۔