نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں مزید تین رجسٹریشن سینٹرز بنانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نادرا کے مطابق کراچی میں نادرا کے 3 بڑے سینٹرز ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں بنائے جائیں گے، میڈیا کو جلد نادرا سے نکالے گئے افسران اور زیرِ تفتیش اہلکاروں کی تفصیل دیں گے۔
ترجمان نادرا کے مطابق سابق چیئرمین نادرا سمیت دیگر افسران کی تفتیش ایف آئی اے کر رہا ہے۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ میرے پاس اس وقت سابق چیئرمین نادرا کے کیس کی مکمل رپورٹ نہیں موصول ہوئی، میڈیا کو جلد نادرا سے نکالے گئے افسران اور زیر تفتیش اہلکاروں کی تفصیل دیں گے۔