• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار شیر باز خان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈيگاری میں قتل کیے گئے خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیر باز خان کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گيا، انہیں کرائم انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا۔

سنجیدی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے خاتوں اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی ویڈیو وائرل کیا ہوئی جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا۔

انتظامیہ، پولیس، حکومت سب حرکت میں آگئے واقعہ میں ملوث ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع ہوا، پولیس نے سنجیدی ڈیگاری کے مقام سے قبائلی رہنما سردار شیرباز ساتکزئی سمیت فائرنگ کرنے والا مقتول خاتون کا بھائی اور ویڈیو میں نظرآنے والے ملزم سمیت 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔

دہرے قتل کا یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں لگيں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارے گئے جوڑے کا ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون کے پانچ اور مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں، قتل کیس میں جو بھی ملوث ہے اسے عدالت سے سزا دلوانے کی کوشش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید