کراچی(نیوزڈیسک)2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ اوباما، ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کر رہے تھے، انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔