• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچا پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کچے پیاز کو بہت سے کھانوں کے لیے ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے جبکہ پیاز کو پکانے سے اس کے ذائقے اور ساخت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پیاز کو کچا کھانے سے مختلف قسم کے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ ملتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے مفید ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور

تازہ اور کچے پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ فلیوونائڈز اور فینولک کے مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں۔

یہ اجزاء جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے سیلولر نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ 

علاوہ ازیں، اینٹی آکسیڈنٹس کینسر اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

امراضِ قلب کے خطرے میں کمی

کچے پیاز میں ایک مرکب ہوتا ہے جسے کوئیرسیٹن کہا جاتا ہے جو بلڈ پریشر و سوزش کو کم کرنے، دل اورخون کی شریانوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ 

کوئیرسیٹن خون کے جماؤ کو روکنے اور شریانوں میں تختی کی تعمیر کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے اور یہ دونوں ہی دل کی بیماری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہاضمے کو بہتر بنانے میں معاون

کچا پیاز ڈائیٹری فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو کہ ہاضمے کے لیے ضروری ہے،فائبر آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتا ہے اور ہاضمہ کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مدافعتی نظام کیلئے بہترین

کچا پیاز وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن سی سفید خون کے خلیوں (White Blood Cells) کی پیداوار میں بھی مدد  کرتا ہے جو انفیکشن اور بیماریوں سے لڑتے ہیں۔ 

کچے پیاز کا باقاعدگی سے استعمال نزلہ زکام، فلو اور سانس کے دیگر انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کینسر کے خطرے میں کمی

کچے پیاز میں اور گینوسلفر مرکبات ہوتے ہیں جو معدے اور بڑی آنت کے کینسر سمیت بعض قسم کے کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ 

یہ مرکبات کینسر زدہ خلیوں کی نشوونما اور پھیلاؤ کو روکتے ہیں اور انہیں ختم بھی کر سکتے ہیں۔

ہڈیوں کیلئے مفید

کچے پیاز میں کیلشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں اور دانتوں کی  مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

کیلشیم کا مناسب استعمال آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور فریکچر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون 

کچے پیاز میں ایلئل پروپائل ڈائی سلفائیڈ نامی ایک مرکب ہوتا ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ مرکب انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم کو خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے کے لیے انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں، کچے پیاز میں کیلوریز اور چکنائی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی صحت مند غذا میں ایک بہترین اضافہ ہے، ذائقہ اور غذائیت دونوں کو بڑھانے کے لیے اسے سلاد، سینڈوچ اور دیگر پکوانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کچا پیاز کھانے سے کن لوگوں کو پرہیز کرنا چاہیے؟

کچا پیاز کچھ افراد کے لیے ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو Irritable Bowel Syndrome (IBS) یا معدے کی دیگر حالتوں میں مبتلا ہیں۔ 

ایسی صورتحال میں پیاز کھانے سے پہلے پکانے یا اس کے استعمال سے مکمل پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

صحت سے مزید