• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے امریکا کے اقوام متحدہ کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم یونیسکو سے انخلا کا فیصلہ کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے اقوام متحدہ کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم یونیسکو سے انخلا کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ ٹرمپ کےپہلے دور صدارت میں کیا گیا تھا جسے جو بائیڈن کے دور میں واپس لے لیا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو میں شامل رہنا قومی مفاد میں نہیںجبکہ یونیسکو کی سربراہ آڈری آزولے نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیرس میں قائم یہ ادارہ دوسری عالمی جنگ کے بعد تعلیم، سائنس اور ثقافت میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا، امریکا کا اس سے انخلا 31 دسمبر 2026سے مؤثر ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید