• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مذہبی ادارے کے سابق ملازم کا تقریباً 100 لاشیں دفن کرنے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے دھرم استھل میں ایک مذہبی ادارے کے سابق ملازم نے تقریباً 100لاشوں کو مختلف مقامات پر دفن کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا تھا۔ ان انکشافات نے بھارت میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھرم استھل کے ایک مشہور مذہبی ادارے کے سابق ملازم (شکایت کنندہ) نے انڈین سول ڈیفنس کوڈ (بی این ایس ایس) کی دفعہ 183کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان درج کروایا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ کئی خواتین کی لاشوں کو برہنہ دیکھا جن پر جنسی تشدد اور حملے کے واضح نشانات تھے، جب انہوں نے پولیس کو اس بارے میں بتانے کی بات کی تو ان کے سپروائزر نے انہیں منع کردیا۔ شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی مجھے ان لاشوں پر ڈیزل ڈالنے کی ہدایت دی جاتی تھی، پھر حکم آیا کہ لاشوں کو جلا دیا جائے تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے، اسی طرح سیکڑوں لاشوں کو مسخ کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید