• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اسکول کی چھت گر گئی، 7 بچے ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی ریاست راجھستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 7 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، ملبے تلے کئی افرادی کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت 30 بچے کلاس میں موجود تھے، مقامی پولیس افسر کا بتانا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور علاقے میں شدید بارش کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں سرکاری اسکول کی چھت گر گئی۔

چھت گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے منوہر تھانے کی حدود میں واقع پپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ تھی، ماضی میں عمارت کے حوالے سے شکایات سامنے آئی تھیں، تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید