• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار پولیس اہلکار کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خفیہ طور پر خواتین کی نامناسب حالت میں تصاویر اور ویڈیوز بناتا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید