ایران نے ناہید 2 نامی سیٹلائٹ راکٹ کا تجربہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ناہید ٹو سیٹلائٹ تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔
سیٹلائٹ کو روس کے سویوز راکٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔
ایران نے ناہید 2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر اور وزارت اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناہید 2 سیٹلائٹ کو پانچ سال تک مدار میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔