سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 1000 کیوسک کم ریکارڈ کیا گیا۔ سوموار کو مقبوضہ کشمیر سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کا بہاو58,909رہا جبکہ اخراج43,630 رہا جبکہ دریا سے نکلنے والی نہر اپر چناب میں10,279مناواں توی میں2040اور جموں توی میں 4016 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے گزرنے والے نالہ ڈیک ،نالہ بھیڈ اور نالہ ایک میں کینٹ،خواجہ صفدر روڈ اور کشمیر روڈ کے علاوہ نیکاپورہ اور پل ایک کے مقام پر پانی کا بہاو بھی معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیاہے ۔