• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا: نعیم الرحمان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے معدنی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے، بدقسمتی سے بلوچستان کے لوگوں کو گیس نہیں فراہم کی جاتی، بلوچستان کے شہریوں میں احساس محرومی پایہ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے شہریوں کا احساس محرومی دور کیا جائے، قبائلی علاقوں میں امن کے لیے ہر کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے، مسلم حکمرانوں کے لیے غزہ کی صورتحال پر خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، غزہ میں بچے شہید ہو رہے ہیں، مسلم دنیا ڈٹ کر بات کرے تو کوئی حل نکل سکے گا، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی مستقل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست حقوق کشمیر اور فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید