منڈی بہاءالدین کے علاقے سعداللّٰہ پور میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا، واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، چند روز قبل پاکستان واپس آیا تھا۔
ملزم کا اپنے اہل خانہ سے زمین کی فروخت اور رقم کے مطالبہ کے تنازع تھا۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔