• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کے کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل نگرپاکر کے نواحی گائوں نیباڑو میں 3 ماہ قبل پیش آیا تھا جہاں پر رات کو نیند میں سوئی ہوئی لڑکی دھانی کپری کو غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے کلہاڑی مار کر قتل کیا اور لاش قریبی ویران کنویں میں پھینک کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔

لڑکی کی ماں نے اپنے بھائی کو یہ سب واقعہ بتایا جس پر لڑکی کے ماموں نے 19 اپریل کو نگرپاکر پولیس اسٹیشن پر پہنچ کر قتل کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لا کر باپ بادل کپری اور بھائی میر حسن کو گرفتار کرلیا اور قتل کا مقدمہ درج کیا۔

اسی کے ساتھ ہی لڑکی کے مامو نے مقتولہ کی ماں کا حوالہ دے کر ایف آئی آر میں لکھوایا کہ لڑکی کے محلے کے ایک لڑکے کے جنسی تعلقات تھے۔

فارنزک اور ڈی این ای رپورٹ میں لڑکی 5 ماہ کی حاملہ ہونے تصدیق ہوئی ہے اور بچے کا ڈی این اے محلے کے ایک لڑکے سے میچ ہوا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس کے انویسٹی گیشن افسر کے مطابق گرفتار لڑکے نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے لڑکی کے ساتھ گزشتہ 3 سال یعنی 14سال کی عمر سے جنسی تعلقات تھے۔ بعدازاں عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید