اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن نے کہا ہے کہ گدھے کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں۔
عرفان میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک ہزار کلو کٹا ہوا گدھے کا گوشت اور 40 گدھے زندہ ملے جبکہ موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کتنے گدھے کاٹے گئے اور گوشت کہاں کہاں تقسیم کیا گیا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔
عرفان میمن نے کہا کہ گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ترنول سے پچاس سے زائد گدھے اور 25 من سے زائد گوشت برآمد کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو بھی پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔