پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار احسن خان نے کہا کہ اڑان پاکستان فورم کے تحت ثقافت کو فروغ دینا خوش آئند ہے۔
کراچی میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ کلچر دنیا میں قوموں کو متعارف کروانے کا ذریعہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا میں فنکار اپنے ملک کا تعارف کرواتے ہیں۔ جب آرٹسٹوں کے ساتھ حکومتوں کا تعاون ہو تو وہ مزید بہتر کام کرتے ہیں۔
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے مضامین پر ڈرامے بن رہے ہیں، نئے موضوعات پرفلمیں بھی بن رہی ہیں