• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں آوازیں اٹھنے لگیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی پارلیمنٹ میں بھی آپریشن سندور پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ممبر پارلیمنٹ پرینیتی شندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میڈیا میں حکومت کے تماشے کے سوا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہیں بتا رہا کہ اس آپریشن میں کیا حاصل ہوا؟ کتنے دہشتگرد پکڑے گئے؟ ہم نے کتنے لڑاکا طیارے گنوائے؟ کون ذمہ دار ہے اور یہ کس کی غلطی ہے، حکومت کو جواب دینا چاہیے۔

دوسری جانب کیرالہ کے ممبر پارلیمنٹ کے فرانسس جارج کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 رافیل، 1 سخوئی 30، ایک مگ 29 کھوئے، یہ سب ہمارے اپنے علاقے میں مار گرائے گئے۔

قبل ازیں بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے کہا کہ ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، اگر ان کا جنگ بندی میں کردار ہے تو ہم اس کا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ بتا سکے کہ اتنے ہفتوں میں پہلگام واقعے کی کیا تحقیقات کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید