• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایچ ایم ایس نارتھمبرلینڈ —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایچ ایم ایس نارتھمبرلینڈ —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غوطہ خوروں نے 3 سو سال پرانے جنگی بحری جہاز  کا ملبہ دریافت کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بحریہ کا جہاز نارتھمبرلینڈ 1679ء میں برسٹل میں تیار کیا گیا تھا، اس پر 70 توپیں نصب کی گئی تھیں۔

یہ جہاز 300 سال قبل، 26 نومبر 1703 کے دن اپنے آخری سفر کے دوران یہ جہاز کینٹ (Kent) کے ساحل کے قریب 3 دوسرے جہازوں کے ہمراہ طوفان کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا۔

حادثے کے وقت جہاز پر عملے کے 250 افراد موجود تھے۔

اس جہاز پر تحقیق کرنے والوں نے بتایا کہ جہاز کا ملبہ 50 سے 65 فیٹ سمندر کی گہرائی میں موجود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید