• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے سچ کہا، بھارتی معیشت مردہ ہے، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا  کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ٹرمپ نے حقیقت بیان کی، مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔ 

راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر بھارت اور روس اپنی ’’مردہ معیشتوں‘‘ کو مل کر ڈبونا چاہتے ہیں تو ایسا کرتے رہیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے بھارت اور روس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت کے ساتھ تجارت بہت کم ہے، کیونکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید