• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، شام کی خودمختاری اور وحدت کا بھرپور حامی ہے، سرگئی لاروف

شام اور روس کے وزرائے خارجہ ماسکو میں پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
شام اور روس کے وزرائے خارجہ ماسکو میں پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے  اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے شام کے صدر کو اکتوبر میں روس عرب ممالک سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ 

روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران شام کے شورش زدہ علاقہ سویدا میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ روس نے شام کو درپیش موجودہ مسائل سے نمٹنے میں عملی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا روس، شام کی خودمختاری اور وحدت کا بھرپور حامی ہے اور شام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے پرعزم ہے۔ 

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین موجود تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ شام نے روسی سفارت کاروں کی سکیورٹی کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، روس شام میں بین المذاہب قومی مکالمے کی حمایت کرتا ہے۔ 

انھوں نے کہا روس صدر احمد الشرع کے حالیہ اقدامات کو بحران کےحل کیلئے مثبت پیشرفت سمجھتا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد روس اور شام کا یہ پہلا براہ راست اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید