فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 9081 فلسطینی شہید ہو چکے۔
وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 35048 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 60249 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار 89 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں فاقہ کشی اور غذائی قلت سے 7 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں فاقہ کشی اور غذائی قلت سے ابتک 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہوچکے۔
وزارت صحت کے مطابق امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 91 فلسطینی شہید اور 666 زخمی ہوئے، امداد کے منتظر شہدا کی تعداد 1330 فلسطینیوں سے تجاوز کرگئی جبکہ 8 ہزار 818 زخمی ہوئے ہیں۔