• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت کی تجارتی ٹیم سے تنگ آگیا ہے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا بھارت کی تجارتی ٹیم سے تنگ آگیا ہے۔

ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی ٹیم کو بھارتی تجارتی ٹیم سے بات کر کے مایوسی ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھےعلم نہیں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، بھارت عظیم عالمی کردار ادا کرنے والا ملک ثابت نہیں ہوا۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے کا انحصار بھارت پر ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور بھارت پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور روس اپنی ’’مردہ معیشتوں‘‘ کو مل کرڈبونا چاہتے ہیں تو ایسا کرتے رہیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے بھارت اور روس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت کے ساتھ تجارت بہت کم ہے، کیونکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید