• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم اکثریتی علاقے میں بم دھماکے کے مقدمے میں بھارتی فوج کا کرنل بری کردیا گیا

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا 

بھارت کی حکمراں جماعت  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق رکن اسمبلی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور بھارتی فوج کے کرنل پرساد پروہت کو 17 سال بعد مالیگاؤں بم دھماکے کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔

ان دونوں پر مسلم اکثریتی علاقے میں موٹرسائیکل میں بم نصب کرنے کا الزام تھا، دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 

ابتدا میں پولیس کو شبہ تھا کہ یہ دھماکا مقامی مسلمان طلبہ تنظیم اسلامک موومنٹ آف انڈیا نے کروایا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ یہ کارروائی، انتہا پسند ہندو تنظیم’ابھینو بھارت‘ نے مبینہ طور پر مسلم افراد کی دہشتگرد کارروائیوں کے بدلے میں کی ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں دھماکے کا مقصد مسلمانوں کی ہلاکت تھا۔

عدالت نے تفتیش کاروں کے سارے ثبوت ناکافی قرار دے کر پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت 7 افراد کو بری کردیا۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر 2008 کو بھارتی ریاست مہاراشٹر  میں ماہ رمضان  میں ایک مسلم اکثریتی علاقے میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکا ہوا تھا، جس میں 6 افراد مارے گئے تھے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید