امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی طیارے کو حادثہ سینٹرل کیلیفورنیا کے لیمور نیول ایئر اسٹیشن پر پیش آیا۔
گرنے والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔