کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا ارادہ فلسطینی اتھارٹی کے انتہائی ضروری اصلاحات کے عزم پر مبنی ہے۔
مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر چکے ہیں، کینیڈا اور مالٹا کا بھی ستمبر میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے کینیڈا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت کی گئی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا اور سیزفائر کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔
وائٹ ہاؤس کا بھی یہ کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کےلیے انعام ہے جو اسے نہیں دیا جانا چاہیے۔