• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گومڑا …

ڈوڈو کے سر پر گومڑا دیکھ کر مجھے تشویش ہوئی۔

’’سر کیسے پھوٹا؟‘‘ میں نے پوچھا۔

’’کل زلزلہ آیا تھا،‘‘ اس نے منہ بنایا۔

’’کوئی چیز سر پر گرگئی ہوگی،‘‘ میں نے سر ہلایا۔سنو تو پہلے۔

زلزلہ آئے تو گھر میں بیٹھے رہنے سے جان جاسکتی ہے۔

جھٹکے لگے تو میں بھاگ کر گھر سے نکلا۔

لیکن چوروں سے بچنے کو باہر تالا لگادیا، ڈوڈو نے بتایا۔

’’ایمرجنسی میں اوسان بحال رکھنے پر شاباش،‘‘ میں نے تعریف کی،

’’لیکن گومڑا؟‘‘

ڈوڈو نے کہا،

’’زلزلے کے بعد واپس جاکر دروازہ کھولا تو پتا چلا، بیوی اندر بند رہ گئی تھی۔‘‘

تازہ ترین