• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں قتل عام کی منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے: کیرولائن ولمین

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی غزہ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر Caroline Willemen کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ غزہ میں افرا تفری اور قتلِ عام کی منظم اور ریاستی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں خوراک اب بھی انتہائی حد تک نایاب ہے، لوگ روزانہ خوراک کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت تین مزید افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

بھوک سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 162 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی اس وقت جاں بحق ہوئے تھے جب وہ امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی اور غذائی قلت سے اب تک 89 بچوں سمیت 154 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید