• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سنگدل باپ نے 10 سالہ بیٹے کو قتل کرکے بیوی کو فون کردیا


فوٹو : بھارتی میڈیا
فوٹو : بھارتی میڈیا 

بھارت میں سنگدل باپ نے 10 سالہ بیٹے کو قتل کرکے بیوی کو فون پر اطلاع دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ایک شخص نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ ملزم کی شناخت نریندر کے نام سے ہوئی، وہ اپنی بیوی سے اختلاف کی وجہ سے الگ رہ رہا تھا۔

بچے کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہے، اس کا چھوٹا بیٹا اسکول گیا تھا مگر واپس نہیں آیا، بعد میں نریندر نے اسے فون کرکے بتایا کہ اس نے بیٹے کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہیں ایک 10 سالہ بچے کی لاش ملی، جس کی گردن پر واضح زخموں کے نشانات تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید