آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کھوئی رٹہ میں 6 روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش 3 روز قبل کھیت سے ملی تھی۔
لواحقین اور شہریوں نے مرکزی بازار میں بچی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔
ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تفتیش کے بعد 6 سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا جو بچی کے پڑوس میں ہی کام کرتا تھا۔
ملزم بچی کو ٹافیاں دے کر کھیت میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے بچی کو قتل کر دیا۔
ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔