• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے: وزیرِ تجارت جام کمال

وفاقی وزیرِِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

جام کمال نے کہا کہ سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، تجارت کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔

جام کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ تہران میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس سے معاشی تعاون بڑھے گا۔

قومی خبریں سے مزید