بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں خاتون نے ساتھ رہنے والے دوست کو بیوی بچوں سے ملنے پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گڑگاؤں میں 27 سالہ یشمت اور 42 سالہ ہریش دونوں ایک سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔
ہریش شادی شدہ تھا اور اکثر اپنی بیوی اور بچوں سے ملنے جاتا تھا، جس پر اس کی دوست کو اعتراض تھا اور دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کے دوران خاتون نے ہریش پر چاقو سے حملہ کر دیا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقتول ہریش کے بھتیجے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے چچا اپنی موت سے ایک روز قبل اس کے پاس آئے تھے اور 7 لاکھ روپے لے کر ایک کار میں سوار ہوکر ایک شخص وجے کے ساتھ گئے تھے، اگلے دن صبح 7 بجے فون آیا کہ اس کے چچا ہریش کی موت ہو گئی، ان کے سینے پر چاقو کے زخم تھے۔
پولیس نے مقتول ہریش کی ساتھی یشمت کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ پولیس 7 لاکھ روپے والے معاملے کی تفتیش بھی کر رہی ہے۔