• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے، ترجمان کے پی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے۔ عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ علی امین وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے احکامات بھی موجود ہیں لیکن آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی۔ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید