بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے۔
قلات کی یو سی نیچارہ میں خواتین کی مخصوص نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر آزاد امیدوار حور جان بی بی کامیاب ہو گئیں۔
ژوب میں میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ستار مسیح 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 7 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوئی جو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار، سوراب کے اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ مکمل طور پر پُرامن اور شفاف ماحول میں منعقد ہوئی، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پولنگ عملے نے الیکشن کے دوران بھرپور کردار ادا کیا۔