• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کشمیری آج ’یوم استحصال کشمیر‘ منا رہے ہیں

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کنٹرول لائن کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منارہے ہیں۔

کشمیری مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں، کُل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ یوم سیاہ سے دنیا کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بین الاقوامی قوانین اور اُصولوں کی کُھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید