• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ

ناروے پارلیمنٹ
ناروے پارلیمنٹ

ناروے پارلیمنٹ اوسلو کے باہر تحریک انصاف ناروے کے عہدیداران اور کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

احتجاجی مظاہرے میں نارویجن سیاستدانوں، تحریک انصاف ناروے کے عہدے داران و کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین ’عمران خان کو رہا کرو‘ اور دیگر نعرے لگارہے تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے سینٹروم پارٹی کے گائیر لیپسٹاڈ، پی ٹی آئی ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی، ناصر گوندل، شاہد جمیل، ثمینہ تھائیگے اور دیگر نے خطاب کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید