لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد دکان کی چھت پر لگا لوہےکا بورڈ اتار رہے تھے کہ بورڈ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔
پولیس نے کہا کہ بورڈ میں کرنٹ آنے سے چاروں افراد جاں بحق ہوئے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رقم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کھانے پینے اور روز مرہ ضروریات کے اخراجات کےلیے جمع کرائی گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قتل و غارت سے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس بوجھ ڈالا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو شام 5 بجے اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت اور پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
لاہور کے علاقے رنگ محل میں دو بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 5اراکین نے کالعدم تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیدیا۔
لاہور کے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں ، رکشے اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور احتجاجی تحریک کے خاتمے کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی بجٹ 27-2026ء میں انفرا اسٹرکچر سیکٹر کے لیے 729 اعشاریہ 9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو پہنچ کر چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔