• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید