• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اقدامات بلاجواز اور غیر منصفانہ ہیں: بھارت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر بھارت کا ردِعمل سامنے آ گیا، بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیر منصفانہ ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جو کررہا ہے، وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں، یہ اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلا جواز اور غیر منصفانہ ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت کی روس سے تیل درآمدات کو ہدف بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ان معاملات پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں، ہماری درآمدات مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں، ہمارا مقصد بھارت کے 1 ارب سے زائد عوام کی توانائی کی ضرورت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید