• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے: بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 50، 50 کیسز ایک ایک رکن پر ہیں وہ تو پہلے ہی قربانیاں دے رہے ہیں، ایک طرف قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ، وزارت اور کیسز ختم کرنے کی پیشکش ہو، دوسری طرف کیسز ہیں اور مصیبتیں ہیں ارکان بھی دربدر ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارے زیادہ تر کارکن کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تھے اور رہیں گے، ہمیں اپنے ارکان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کریں گے، ہم اس پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج مؤثر اور کامیاب تھا، ملک میں ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بونیر، صوابی اور مالاکنڈ سمیت مختلف حلقوں میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ارکانِ پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید