• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں جا گری، 3 ہلاک

—تصویر: سوشل میڈیا
—تصویر: سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں جا گری، واقعے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس ضلع ادھم پور میں بسنت گڑھ کے علاقے کنڈوا کے قریب سے گزر رہی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 18 اہلکار سوار تھے۔

بھارتی پولیس اہلکار ایس پی سندیپ بھٹ نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید