• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار سزا یافتہ ہے، حفاظتی ضمانت کی حقدار نہیں،  یہ طے شدہ قانون ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے، درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید