رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔
اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔
یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔