بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 23 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کم ہو کر 5 ارب 26 کروڑ ڈالرز رہے۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو زرِمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالرز تھے۔