• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈیوں کو بڑا دھچکا، واٹس ایپ نے لاکھوں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں فراڈ اور اسکیم scam سے منسلک 6.8 ملین (68 لاکھ) اکاؤنٹس کو بند کر دیا۔

 یہ اکاؤنٹس منظم جرائم پیشہ گروہوں کی مدد سے مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے استعمال ہو رہے تھے، واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا (Meta) کے مطابق یہ جعلی اکاؤنٹس زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں سرگرم اسکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔

میٹا نے اس اعلان کے ساتھ واٹس ایپ پر نئی حفاظتی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں، جیسے کہ جب کوئی نامعلوم شخص کسی صارف کو گروپ چیٹ میں شامل کرے تو اسے فوری الرٹ موصول ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ہیں، جس میں فراڈیے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرتے یا گروپ چیٹس میں جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرتے ہیں۔

میٹا نے انکشاف کیا کہ کچھ اسکیمرز نے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا استعمال کر کے متاثرین کو بیوقوف بنانے والے پیغامات تیار کیے۔

میٹا کے مطابق دھوکے باز افراد اکثر لوگوں کو سب سے پہلے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور پھر انہیں سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر لے آتے ہیں، اس کے بعد وہ انہیں ایسی اسکیموں میں شامل کرتے ہیں جس میں صارفین کو پہلے ادائیگی کرنی پڑتی ہے تاکہ بعد میں منافع ملے جو کہ کبھی نہیں آتا، جہاں کہیں بھی ایڈوانس میں ادائیگی کا مطالبہ ہو، وہی اصل خطرے کی گھنٹی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں اور اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن جیسے سیکیورٹی فیچرز کو ضرور فعال کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید