• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاروں کا اعتماد، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد کاروبار نئی بلندیوں کو چھورہا ہے، ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

 ٹریڈنگ کے دوران میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملا جلا رجحان رہا جو کاروبار کے پہلے سیشن کے اختتام پر مثبت رجحان میں تبدیل ہوگیا اور ایک لاکھ 46 ہزار کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 543 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 190پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 451 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 647 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید