صنعتکار ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ ہماری فیلڈ مارشل سے ڈھائی سے 3 گھنٹے کی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل نے تفصیل سے ہم سب کی بات کو سنا، سمجھا اور اس پر ایکشن لیا، کہا وہ دو سال سے تاجر برادری کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین زین افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم سب نے اپنے ملک کی معیشت کو کھڑا کرنا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صنعت کار ایس ایم تنویر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہماری بات کو سمجھا اور اس پر ایکشن لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے ڈیڑھ سال آئی پی پیز پر جنگ لڑی، بجلی قیمت 9 سینٹ، شرح سود 9 فیصد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ حکومت تاجروں کو سپورٹ کرے تو کوئی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتا۔