• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کے گھر میں کلہاڑی سے بیٹی، 2 نواسوں اور ایک نواسی کو قتل کیا۔

ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کےتنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسی نواسوں کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید