بھارتی ریاست اوڈیسہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں ایک نجی اسپتال کی نرس ڈیوٹی کے دوران باتھ روم میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کے ہاتھ پر انجکشن کے نشانات موجود ہیں، شبہ ہے کہ نرس نے اپنے خود انجکشن لگایا ہے، تاہم اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
متاثرہ نرس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ باتھ روم سے نرس کی لاش ملنے کے دو گھنٹے بعد انہیں اطلاع دی گئی، نرس کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن سے فون پر بات ہوئی تھی اور وہ رکشا بندھن منانے کیلئے آنیوالی تھی، اس کے ساتھ کوئی پریشانی بھی نہیں تھی کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوتی۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے شروع کردی ہے، اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے اور عملے سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔