• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے 2 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ دہلی کے علاقے کاروال نگر میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک 28 سالہ شخص نے اپنی بیوی اور دو کمسن بیٹیوں جن کی عمریں 5 اور 7 سال تھیں، کو گزشتہ رات گھر میں قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ میاں بیوی میں کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے،  جو ممکنہ طور پر اس واقعے کی وجہ بنے ہیں، تاہم قتل کا اصل محرک ابھی سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی واضح نہیں کہ ملزم نے قتل کس طریقے سے کیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرنے کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

جائے وقوعہ سے فارنزک ٹیم نے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، صبح 6 بجے جب دروازہ کھولا تو ماں اور دونوں بچیاں بستر پر مردہ حالت میں پڑی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید